🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت ابو القاسم تھی اس لیے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم...
فوائد ومسائل:
(۱)نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت ابو القاسم تھی اس لیے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کسی دوسرے کو اس کنیت سے پکارنا گوارہ نہ کیا۔
(۲) آپ جب نام بدلتے تو اچھا نام رکھتے تھے۔ گویا عبدالرحمن آپ کے نزدیک قاسم نام سے بھی زیادہ بہتر تھا کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 815