الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ایک روایت میں ہے کہ طلق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:﴿یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنَ...
فوائد ومسائل:
(۱)ایک روایت میں ہے کہ طلق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنَ النَّارِ وَ مَا هُمْ بِخٰرِجِیْنَ مِنْهَا﴾ (المائدة:۳۷)
”وہ اس آگ سے نکلنا چاہیں گے جبکہ وہ اس سے نکل نہیں سکیں گے۔“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ آیتیں ہم نے بھی پڑھی ہیں لیکن جہنم میں ہمیشہ رہنے کا ذکر جن میں ہے وہ کافروں کے لیے ہے۔ مسلمان بشرطیکہ وہ مشرک نہ ہو بالآخر دوزخ سے نکل آئے گا۔
(۲) سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے طلق کو طلیق کہہ کر پکارا جس سے معلوم ہوا کہ نام کی تصغیر کے ساتھ بلانا بھی جائز ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 818