الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس حدیث سے معلوم ہوا از راہ الفت و محبت کسی کا مختصر نام لیا جاسکتا ہے...
فوائد ومسائل:
(۱)اس حدیث سے معلوم ہوا از راہ الفت و محبت کسی کا مختصر نام لیا جاسکتا ہے جسے ترخیم کہا جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اور لوگوں کو بھی اس انداز سے بلانا ثابت ہے جیسا کہ انجشہ کو انجش اور ابوہریرہ کو اباہر کہہ کر پکارنا ثابت ہے۔
(۲) کسی آدمی کے ذریعے کسی کو سلام بھیجنا جائز اور سلام کا جواب دینا بھی ضروری ہے جیسا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کیا۔
(۳) آخری جملے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا مقصد یہ ہے کہ جبرائیل امین رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نظر آرہے تھے لیکن انہیں نظر نہیں آرہے تھے۔ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے۔ اسی طرح آپ کو کئی ایسے امور کا علم ہوتا جو عام آدمی کو نہیں ہوتا تھا جیسا کہ عذاب قبر، نماز میں پیچھے سے دیکھنا وغیرہ، تاہم یہ تمام معجزات ہیں ان سے آپ کے عالم الغیب ہونے کی دلیل لینا کسی طرح بھی درست نہیں۔ کیونکہ بہت سے ایسے امور تھے جن کا آپ کو علم نہیں تھا۔ بعد ازاں بذریعہ وحی آپ کو علم ہوا۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 827