🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
569۔ اردو حاشیہ : اگرچہ حقیقت واقع ہمارے اس دور میں ازحد ناگفتہ بہ ہے لیکن رسول اللہ صلی...
569۔ اردو حاشیہ:
اگرچہ حقیقت واقع ہمارے اس دور میں ازحد ناگفتہ بہ ہے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان اور اللہ کی شریعت ہی راحج ہے۔ اگر عورتوں کی ان کی غلط کیشیوں کی بنا پر مسجدوں سے روکنا جائز ہو تو بازار یا دیگر مقامات سے روکنا اور زیادہ اولیٰ ہو گا۔ مگر صحیح یہی ہے کہ باپردہ ہو کر نکلیں، خوشبیو نہ لگائی ہوئی ہو، چلتے ہوئے پاؤں نہ پٹکیں اور آوازدار زیور نہ پہنے ہوں وغیرہ۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 569