🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)نہ منع کرنے والی بات سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے اپنے علم کے مطابق فرمائی ورنہ...
فوائد ومسائل:
(۱)نہ منع کرنے والی بات سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے اپنے علم کے مطابق فرمائی ورنہ دیگر احادیث سے اس کی نہی ثابت ہے، جیسا کہ سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے صحیح مسلم میں مروی ہے۔ ممکن ہے آپ نے دوبارہ اس خواہش کا اظہار کیا ہو، تا کہ جن کو معلوم نہیں ہوا انہیں بھی بتا دوں۔
(۲) یہ نہی حرمت کے لیے نہیں بلکہ کراہت کے لیے ہے، یعنی یہ نام رکھنے ناپسندیدہ ہیں، حرام نہیں کیونکہ ایسے بعض نام آپ کے قریبی احباب کے تھے مگر آپ نے بدلے نہیں۔ لیکن اس سے چونکہ برا شگون لیا جاسکتا ہے، اس لیے آپ نے احتیاط کے طور پر منع فرما دیا۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 834