🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)حزن کے معنی غم اور پریشانی کے ہیں جو انسان سے چمٹ جائے۔ معنوی طور پر اس...
فوائد ومسائل:
(۱)حزن کے معنی غم اور پریشانی کے ہیں جو انسان سے چمٹ جائے۔ معنوی طور پر اس نام سے بدشگونی ظاہر ہوتی ہے اور اچھا تأثر نہیں ملتا اس لیے آپ نے اس نام کو بدل دیا۔
(۲) حزن بن وہب نے اپنی کم علمی اور سخت مزاجی کی بنا پر آپ کی بات پر عمل کرنے سے گریز کیا جس کی سزا انہیں یہ ملی کہ ان کی نسل میں اللہ تعالیٰ نے تند مزاجی اور غمگینی کو ہمیشہ کے لیے رکھ دیا۔
(۳) حزن نام نہیں رکھنا چاہیے اور اگر کوئی یہ نام رکھتا ہے اور پھر حزن ملال اس کے اخلاق میں در آتا ہے تو اسے خود کو ہی ملامت کرنی چاہیے۔ اس طرح کے دیگر ناموں سے بھی گریز کرنا ضروری ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 841