الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے معلوم ہوا کہ اولاد کے علاوہ کسی خاص وصف کی طرف نسبت کرتے ہوئے بھی...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے معلوم ہوا کہ اولاد کے علاوہ کسی خاص وصف کی طرف نسبت کرتے ہوئے بھی کنیت رکھی جاسکتی ہے، جیسے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی کنیت آپ نے رکھی، نیز ایک سے زیادہ کنیت بھی رکھی جاسکتی ہے۔ کیونکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوالحسن بھی تھی۔
(۲) اس سے پتا چلا کہ داماد کے ساتھ رحمت و شفقت اور نرمی کا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ بیٹی کی حمایت میں داماد سے بدسلوکی بسا اوقات کینے اور بغض کا باعث بن جاتی ہے۔ نیز بیٹی اور داماد کے جھگڑے کی تفصیل جاننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
(۳) میاں بیوی میں جھگڑا ہو تو خاوند کو کچھ دیر کے لیے گھر سے باہر چلے جانا چاہیے تاکہ جھگڑا طول نہ پکڑے اور غصے کی حالت میں کوئی غلط فیصلہ نہ ہو جائے جس پر بعد میں پچھتاوا ہو۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 852