🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے معلوم ہوا کہ بڑوں کے ساتھ چلنے میں آداب کو ملحوظ رکھا جائے اور ان...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے معلوم ہوا کہ بڑوں کے ساتھ چلنے میں آداب کو ملحوظ رکھا جائے اور ان کے پیچھے چلا جائے۔ ان سے آگے یا برابر چلنے سے اجتناب کیا جائے۔
(۲) اس سے عذاب قبر کا اثبات ہوا، نیز پتا چلا کہ دنیا والی قبر ہی میں عذاب ہوتا ہے اور اس کا انکار احادیث رسول کا انکار ہے۔ ایک حدیث میں ہے، آپ نے فرمایا:”اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تم اپنے مردوں کو دفن نہیں کرو گے تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا کہ تمہیں بھی عذاب قبر سنائے جو میں سنتا ہوں۔ (صحیح مسلم، حدیث:۲۸۶۷)
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 853