الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ان روایات سے معلوم ہوا کہ گفتگو مختصر اور جامع کرنی چاہیے۔ بات سے بات نکالتے چلے...
فوائد ومسائل:
(۱)ان روایات سے معلوم ہوا کہ گفتگو مختصر اور جامع کرنی چاہیے۔ بات سے بات نکالتے چلے جانا اور بلاوجہ تقریر کو طول دینا ناپسندیدہ امر ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جب اس خطیب نے بات کو طول دیا، حالانکہ وہ حمد پر مبنی کلمات تھے، آپ اٹھ کر چلے گئے۔
(۲) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں اسے طویل بات نہیں کرنی چاہیے تھی بلکہ آپ کو موقع دینا چاہیے تھا، نیز اس سے معلوم ہوا کہ مسنون کلام کے مقابلے میں لمبی چوڑی مسجع و مقفع کلام کی کوئی حیثیت نہیں۔
(۳) مقرر کی سحر بیانی کی بجائے ان حقائق کی طرف توجہ دینی چاہیے جو وہ بیان کرتا ہے، تاہم عمدہ فصیح و بلیغ گفتگو کرنا جو لوگوں کی سمجھ میں آئے اور اس میں تصنع اور بناوٹ بھی نہ ہو، پسندیدہ امر ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 877