الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ایک روایت میں ہے کہ لَوْ کا کلمہ شیطان کا دروازہ کھولتا ہے، یعنی کاش یہ ہوتا...
فوائد ومسائل:
(۱)ایک روایت میں ہے کہ لَوْ کا کلمہ شیطان کا دروازہ کھولتا ہے، یعنی کاش یہ ہوتا تو ایسے نہ ہوتا۔ امام بخاری یہاں بتانا چاہتے ہیں کہ ہر قسم کی تمنا مذموم نہیں بلکہ صرف وہ مذموم ہے جس میں تقدیر پر ناراضی کا اظہار ہو۔ امور خیر کی تمنا کرنا جس کا تعلق مستقبل سے ہو یا ماضی میں کوئی گناہ کرنے پر اظہار ندامت ہو، جائز ہے۔
(۲) یہ ہجرت مدینہ کے فوراً بعد کا واقعہ ہے جب یہودیوں سے یا مشرکین مکہ کے حملے کا خطرہ تھا۔ بعد ازاں جب اللہ تعالیٰ نے آپ کی حفاظت کی ذمہ داری لے لی کہ وہ لوگوں سے آپ کی حفاظت کرے گا تب آپ نے پہرہ لگانا چھوڑ دیا۔
(۳) وسائل کا استعمال توکل کے منافي نہیں ہے ورنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہرہ دینے کی خواہش اور اس پر عمل نہ کرتے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 878