الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ایک دفعہ مدینہ کے آس پاس سے نامانوس آوازیں آئیں جس سے لوگ گھبرا گئے اور پورا...
فوائد ومسائل:
(۱)ایک دفعہ مدینہ کے آس پاس سے نامانوس آوازیں آئیں جس سے لوگ گھبرا گئے اور پورا مدینہ خوف سے لرز اٹھا۔ ابھی لوگ آگے جاکر خبر لینے کا پروگرام بنا رہے تھے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تنہا ہی اس جانب سے آتا دیکھا۔ آپ ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کا گھوڑا لے کر زین ڈالے بغیر ہی اس طرف چلے گئے۔ آپ نے فرمایا:ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تم واپس چلے جاؤ میں تمام جائزہ لے کر آیا ہوں۔ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔
(۲) اس سے آپ کی بہادری کا پتہ چلا کہ آپ سب لوگوں سے بڑھ کر بہادر تھے۔
(۳) آپ نے ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے گھوڑے کی تعریف فرمائی کہ وہ تو گویا سمندر ہے، یعنی نہایت تیز رفتار ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ بتانا چاہتے ہیں کہ ”ہو بحر“ کی اصطلاح انسان کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے اور اس سے مراد سخاوت ہوگی۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 879