الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کاہنوں کے بارے میں لَیْسُوا بِشَیْیئٍ فرمایا جس کا مطلب یہ...
فوائد ومسائل:
(۱)نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کاہنوں کے بارے میں لَیْسُوا بِشَیْیئٍ فرمایا جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ حق پر نہیں ہیں اور نہ ان کا طریقہ ہی ٹھیک ہے۔ اسی کو امام بخاری نے باب میں بیان کیا ہے۔
(۲) آپ نے کاہنوں کی صحیح ثابت ہونے والی بات کی حقیقت بھی آشکارا فرمائی کہ وہ درحقیقت فرشتوں سے سنی ہوئی بات ہوتی ہے جسے شیطان اچک کر ان کے کانوں میں ڈالتا ہے۔ وہ اس کے ساتھ سو جھوٹ ملا کر اپنی دکانداری چمکاتے ہیں اور جاہل لوگ اس کی ایک صحیح بات پر توجہ دیتے ہیں اور اس کے ننانوے جھوٹ فراموش کر دیتے ہیں۔
(۳) کاہن کے پاس جانا کبیرہ گناہ ہے۔ اگر کوئی شخص کاہن کے پاس جائے اور اس کی تصدیق بھی کرے کہ اس کا اندازہ برحق ہے تو وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کردہ دین کا انکاری ہے۔ اس لیے چند سو یا ہزار کی چیز کی خاطر اپنا ایمان ہرگز برباد نہیں کرنا چاہیے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 882