🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)معاریض سے مراد ایسا کلام ہے جس کے دو معانی مراد لیے جاسکیں، تاہم ایک معنی ظاہری...
فوائد ومسائل:
(۱)معاریض سے مراد ایسا کلام ہے جس کے دو معانی مراد لیے جاسکیں، تاہم ایک معنی ظاہری اور متبادر ہوتے ہیں اور دوسرے مرادی۔ اس کا استعمال کلام عرب میں عام ہے۔ آپ نے شیشے سے مراد عورتیں لیں کیونکہ وہ بھی جلد متاثر ہو جاتیں ہیں۔ آپ کا مقصد یہ تھا کہ قافلے میں عورتیں بھی ہیں اس لیے ان کے فتنے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔ اس کا ایک مفہوم یہ ہے کہ حدی خوانی کر کے اونٹوں کو زیادہ تیز نہ چلا کیونکہ عورتیں کانچ کی طرح نرم مزاج ہوتی ہیں۔ ان کے لیے زیادہ مشقت نہ ہو یا سواریوں کی تیز رفتاری سے کہیں گر نہ جائیں۔
(۲) تعریض سے مقصد اگر کسی کو دھوکا دینا ہو، یا حق بات کو ٹھکرانا ہو یا کسی کی پگڑی اچھالنا ہو تو ناجائز ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 883