🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: مطلب یہ ہے کہ اگر آپ اپنا راز محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو پھر کسی کو مت...
فوائد ومسائل:
مطلب یہ ہے کہ اگر آپ اپنا راز محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو پھر کسی کو مت بتائیں۔ اگر آپ اپنے راز کی خود حفاظت نہ کرسکے تو کوئی دوسرا آپ کے راز کی حفاظت ہرگز نہیں کرے گا۔ دوسری بات یہ فرمائی کہ انسان کو اپنے عیب نظر نہیں آتے وہ ہمیشہ دوسروں کی کمزوریاں تلاش کرتا ہے حالانکہ وہ خود اس سے بڑی غلطیوں میں ملوث ہوتا ہے۔
اسی طرح یہ راہنمائی فرمائی کہ اگر انسان چاہتا ہے کہ لوگ اس کے بارے میں اپنا دل صاف رکھیں تو سب سے پہلے اسے اپنا دل لوگوں کے بارے میں صاف رکھنا ہوگا۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 886