🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
579۔ اردو حاشیہ : اس کا مطلب ہے کہ اپنے طور پر بغیر کسی سبب کے ایک نماز کو...
579۔ اردو حاشیہ:
اس کا مطلب ہے کہ اپنے طور پر بغیر کسی سبب کے ایک نماز کو دوبارہ نہ پڑھو، تاہم کوئی سبب ہو، تو پڑھناجائز ہے۔ جیسے کسی نے پہلے اکیلے نماز پڑھی ہو، پھر جماعت پائے یا کسی اکیلے کے ساتھ بطور صدقہ نماز میں شریک ہو تو جائز ہے۔ [حديث۔ 574]
یا کسی کی امامت کرائے تو بھی جائز ہے۔ [حديث 599]
ان صورتوں میں دوسری مرتبہ پڑھی گئی نماز اس کے لئے نفلی نماز ہو گی۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 579