الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس حدیث کا بظاہر باب سے کوئی تعلق نہیں الا یہ کہ اس میں معنوی طور پر...
فوائد ومسائل:
(۱)اس حدیث کا بظاہر باب سے کوئی تعلق نہیں الا یہ کہ اس میں معنوی طور پر تعجب کا ذکر ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے فرمایا کہ اگر یہ بات ہے تو پھر ہمیں عمل بھی ترک کر دینے چاہئیں؟
(۲) یہ حدیث تقدیر کے معاملات میں فیصلہ کن ہے اور جبریہ اور قدریہ جیسے گمراہ فرقوں کا اس میں رد پایا جاتا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ انسان کو وحی الٰہی کے مطابق ربانی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔ کیونکہ اسے اسباب کو تلاش کرنے کا پابند بنایا گیا ہے اگر وہ یہ طریقہ اختیار کرے گا تو اس کے لیے جنت کی راہ آسان ہو جائے گی۔ وہ مجبور محض نہیں کہ اسے پکڑ کر ایک راستے پر لگا دیا گیا ہو بلکہ اللہ تعالیٰ نے اسے عقل و شعور سے نوازا، انبیاء اور رسول مبعوث فرمائے، کتابیں نازل کیں اور انسان کو خیر اور شر میں سے ایک کو عمل میں لانے کا اختیار بھی دیا، جیسے رزق کا معاملہ ہے کہ اللہ نے لکھ دیا ہے کہ کس انسان کو کیا ملے گا؟ اب کوئی بھی انسان ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ نہیں رہتا کہ جو میرے مقدر میں ہے مجھے مل جائے گا بلکہ وہ اسباب تلاش کرتا ہے، ان کو اختیار کرتا ہے اور انجام اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیتا ہے۔ اسی طرح انسان کو اچھے اعمال کرکے اسباب مغفرت تلاش کرنے چاہئیں اور انجام اللہ تعالیٰ کے سپرد کرنا چاہیے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 903