🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس حدیث سے بدشگونی نہ لینے کی فضیلت ثابت ہوئی، نیز معلوم ہوا کہ جس طرح امور...
فوائد ومسائل:
(۱)اس حدیث سے بدشگونی نہ لینے کی فضیلت ثابت ہوئی، نیز معلوم ہوا کہ جس طرح امور کو بجا لانا باعث ثواب ہے اسی طرح ترک معصیت بھی باعث اجر ہے۔
(۲) سیدنا عکاشہ رضی اللہ عنہ کے لیے آپ نے دعا فرمائی بلکہ ایک روایت کے مطابق ان کے یقینی طور پر اس گروہ میں سے ہونے کا ذکر ہے جبکہ دوسرے صحابی کے لیے آپ نے دعا نہیں فرمائی۔ اس کی مختلف توجیہات کی گئی ہیں، راجح بات یہ ہے کہ وحی کے ذریعے آپ کو انہی کے لیے دعا کی اجازت ملی۔ اور ویسے بھی اگر یہ سلسلہ شروع ہو جاتا تو ہر شخص دعا کی درخواست کرتا۔
(۳) بزرگوں اور نیک لوگوں سے دعا کروانا مستحب ہے جیسا کہ حضرت عکاشہ رضی اللہ عنہ نے کیا۔
(۴) جو شخص از خود دم کرلیتا ہے یا کوئی شخص اسے مطالبہ کیے بغیر ہی دم کر دیتا ہے تو وہ ان شاء اللہ اس فضیلت سے خارج نہیں ہوگا۔ صحیح مسلم میں ے کہ وہ دم نہیں کرتے اور نہ دم کراتے ہیں۔ (صحیح مسلم:۲۲۰)امام نووی فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ایسا دم ہے جو قرآن و سنت کے علاوہ ہو۔
(۵) ستر ہزار کے ساتھ پھر ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار بھی ہوں گے مزید برآں اللہ عزوجل تین ”لپیں“ بھر کر بھی ڈالے گا۔ (الصحیحة للالباني، ح:۲۱۷۹)اللّٰهم اجعلنا منهم۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 911