🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)کوئی بیماری از خود متعدی نہیں ورنہ پہلے کو بیماری کس نے لگائی ہے۔ جراثیم کا منتقل...
فوائد ومسائل:
(۱)کوئی بیماری از خود متعدی نہیں ورنہ پہلے کو بیماری کس نے لگائی ہے۔ جراثیم کا منتقل ہونا اللہ تعالیٰ کے حکم پر موقوف ہے، از خود ان میں یہ تأثیر نہیں۔ بسا اوقات ساتھ رہنے والا محفوظ رہتا ہے اور دور والا متأثر ہو جاتا ہے۔ تاہم وہم سے بچنے کے لیے ایسے مریضوں سے دور رہنے کا حکم ہے تاکہ عقیدہ خراب نہ ہو۔
(۲) بری چیز یا برا کلمہ سن کر دل میں وہم پیدا ہونا فطری بات ہے، تاہم اس وجہ سے اپنے کام سے رکنا مسلمان کے لیے ناجائز ہے۔ البتہ اچھا کلمہ سن کر نیک شگون لینا پسندیدہ امر ہے بشرطیکہ وہ سفر یا کام جائز اور مباح ہو۔ اگر سفر نافرمانی کا ہے یا کام حرام ہے تو وہ اچھا کلمہ شیطان کی طرف سے ہوگا۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 913