🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس روایت میں بھی مسلمانوں کے باہمی حقوق کا ذکر ہے اور جن چیزوں سے منع کیا...
فوائد ومسائل:
(۱)اس روایت میں بھی مسلمانوں کے باہمی حقوق کا ذکر ہے اور جن چیزوں سے منع کیا گیا ہے ان میں کچھ مردوں کے لیے حرام ہیں اور کچھ مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے ناجائز ہیں۔ سونے کی انگوٹھی مردوں کے لیے ناجائز اور عورتوں کے لیے جائز ہے۔ اسی طرح ریشم کی تمام اقسام عورتوں کے لیے جائز اور مردوں کے لیے ناجائز ہیں۔ تاہم سونے اور چاندی کے برتن مرد و خواتین سب کے لیے حرام ہیں۔
(۲) سرخ ریشمی گدیاں زینت کے طور پر استعمال ہوتی تھیں جنہیں لوگ گھوڑوں کی زین کے طور پر یا نیچے بچھانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 924