🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: اس روایت میں صراحت ہے کہ چھینک لینے والا اگر الحمد للہ کہے تو اس کا جواب...
فوائد ومسائل:
اس روایت میں صراحت ہے کہ چھینک لینے والا اگر الحمد للہ کہے تو اس کا جواب دینا ضروری ہے۔ ”مسلمان کے مسلمان کے ذمہ چھ حقوق ہیں“ اس سے ان کا وجوب واضح ہوتا ہے۔ پھر اس جگہ زیادہ تر امر کے صیغے آ رہے ہیں اور امر کا اصل یہ ہے کہ اس سے وجوب ثابت ہوتا ہے۔ ہاں قرینہ صارفہ ہو تو الگ بات ہے اور اس جگہ ایسا کوئی قرینہ نہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 925