🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی سے ملنے کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ کر آگے...
فوائد ومسائل:
(۱)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی سے ملنے کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ کر آگے بڑھتے ہوئے استقبال کرنا اور اسے مسند پر بٹھانا جائز ہے۔
(۲) والد اپنی بالغ اور شادی شدہ بیٹی کا بوسہ لے سکتا ہے، نیز معلوم ہوا کہ بیٹیوں کی عزت و تکریم کرنا اور ان سے پیار و محبت سے پیش آنا سنت نبوی ہے۔
(۳) اس حدیث سے سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کی فضیلت معلوم ہوئی۔
(۴) انبیاء علیہم السلام کا خاصہ ہے کہ انہیں ان کی موت سے پہلے آگاہ کیا جاتا ہے اور ملک الموت کو ہدایت ہے کہ وہ باقاعدہ ان سے اجازت لے۔
(۵) اس سے معلوم ہوا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاچکے ہیں اور آپ کے لیے دنیاوی زندگی کا عقیدہ رکھنا قرآن و سنت کے مخالف ہے اور جہاں تک برزخ کی زندگی ہے تو وہ یقینی ہے لیکن اس جہاں کی حقیقت کا ادراک ہمیں نہیں ہے اور نہ ہماری عقل اس تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔
(۶) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت سے صحابہ اور عزیز و اقارب کی موت کے بارے میں بتایا گیا جو آپ کا معجزہ ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 947