🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس روایت میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن صیاد کی کمر پر ہاتھ...
فوائد ومسائل:
(۱)اس روایت میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن صیاد کی کمر پر ہاتھ مارا جس سے آپ کا مقصد تکلیف دینا نہیں تھا۔ جب کمر پر مارنا ثابت ہوا تو اس کو ران پر قیاس کرلیا۔ اس سے ترجمۃ الباب ثابت ہوا۔
(۲) ابن صیاد ایک یہودی لڑکا تھا جو کئی شعبدہ بازیاں کرتا تھا۔ اور شیاطین الٹی سیدھی باتیں اس کی طرف القاء کرتے۔ اس میں کئی چیزیں مسیح دجال کی صفات کے مشابہ تھیں جس سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو شک گزرا کہ کہیں یہ وہی دجال ہی نہ ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی معاملے کی تحقیق فرمائی۔
(۳) مسیح دجال کو عیسیٰ علیہ السلام قتل کریں گے اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ اگر یہ مسیح دجال ہے تو تم اسے قتل نہیں کرسکو گے اور اگر یہ وہ دجال نہیں تو اس کے قتل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ بعدازاں آپ پر واضح ہوگیا کہ یہ وہ دجال نہیں تو آپ نے صحابہ کو خطاب کرکے اس مسیح دجال کی نشانی بتا دی۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 958