الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے ثابت ہوا کہ سفر سے آنے والے بھائی کے ساتھ گلے ملنا مستحب ہے۔ نیز...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے ثابت ہوا کہ سفر سے آنے والے بھائی کے ساتھ گلے ملنا مستحب ہے۔ نیز معلوم ہوا کہ عام ملاقات میں سلام اور مصافحے پر ہی اکتفا کرنا چاہیے۔
(۲) حصول حدیث، اس کے لیے تگ و دو، اسے اکٹھا کرنے کا جذبہ دور صحابہ ہی میں موجود تھا۔ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ہی اس کا اہتمام شروع کر دیا تھا۔ اس لیے یہ مفروضہ سر تا سر غلط ہے کہ حدیث کی تدوین سو سال بعد شروع ہوئی۔ تابعین کے دور سے باقاعدہ تدوین کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آخری صحابی کے فوت ہوجانے کے بعد اس کا آغاز ہوا بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد سے ہی تابعین کے دور کا آغاز ہو جاتا ہے اور اس دور سے انہوں نے احادیث رسول جمع کرنی شروع کر دیں تھیں۔
(۳) باہمی حقوق کا معاملہ دنیا ہی میں حل کر لینا چاہیے۔ روز محشر صورت حال بہت سنگین ہوگی۔ وہاں کسی کے مارے ہوئے حق کے بدلے میں نیکیاں دینی پڑیں گی یا پھر دوسرے کے گناہ اپنے سر لینے پڑیں گے۔ أعاذنا اللّٰه منه۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 970