الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ان روایات میں سلام کے مزید فوائد بتائے گئے ہیں۔ باہمی محبت کے علاوہ سلام کہنے سے...
فوائد ومسائل:
(۱)ان روایات میں سلام کے مزید فوائد بتائے گئے ہیں۔ باہمی محبت کے علاوہ سلام کہنے سے نیکیوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
(۲) مجلس سے اٹھ کر جاتے ہوئے سلام کہنا بھی اسی طرح ضروری ہے جس طرح آتے ہوئے سلام کہنا ضروری ہے۔ اس کا بھی اہتمام کرنا چاہیے۔
(۳) ابتداء ً سلام کہتے وقت بھی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہنا جائز ہے اور اس کے جواب میں اپنی طرف سے مزید اضافہ درست نہیں۔
(۴) یہودی کائنات میں سب سے زیادہ مسلمانوں کے بدخواہ ہیں۔ سلام اور آمین چونکہ دونوں مسلمانوں کی مغفرت اور بخشش کا ذریعہ ہیں اس لیے ان سے انہیں تکلیف ہوتی ہے کہ مسلمان معمولی عمل سے مغفرت کے مستحق کیوں ٹھہریں۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 988