الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
593۔ اردو حاشیہ : ➊ شیخ البانی رحمہ اللہ کے نزدیک اس کا پہلا حصہ صحیح ہے۔ یعنی جس...
593۔ اردو حاشیہ:
➊ شیخ البانی رحمہ اللہ کے نزدیک اس کا پہلا حصہ صحیح ہے۔ یعنی جس امام پر اس کی قوم راضی نہ ہو، اس کی نماز قبول نہیں ہوتی اور امام کی ناپسندیدگی کی وجہ اگر واقعی شرعی ہو تو یہ وعید ہو گی۔ مثلاً اس منصب پر جبراً مسلط ہونا، نماز بےوقت اور خلاف سنت پڑھانا یا قرأت میں لحن فحش کرنا وغیرہ۔ لیکن اگر ناراضی کے اسباب ذاتی قسم کے ہوں یا فی الواقع شرعی نہ ہوں، تو اس وعید سے بری ہو گا۔ نیز متدین (دیندار) افراد اور ان کی کثیر تعداد کا لحاظ بھی ضروری ہے۔ چند ایک افراد کی ناراضگی معتبر نہیں ہے۔ چونکہ امام کو مختلف قسم کے لوگوں سے واسطہ رہتا ہے، جن کی طبائع ازواق میں بہت فرق ہوتا ہے۔ اس لئے اسے علم، حلم اور حکمت سے کام لیتے رہنا چاہیے، جیسے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت کا بیان قرآن کریم میں آیا ہے: «وَلَوْ كُنتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ» [آل عمران۔ 159]
”اگر آپ تندخو اور سخت دل ہوتے تو یہ لوگ آپ سے بکھر جاتے۔“
➋ دوسرے دو امور اگرچہ سنداً کمزور ہیں، مگر انتہائی اہم ہیں۔ یعنی جو شخص عادتاً جماعت سے پیچھے رہتا ہو یا بردہ فروشی کا کام کرتا ہو، یہ کبیرہ گناہ ہیں۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 593