🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)بہترین اسلام سے مراد ہے کہ اسلام میں کون سی عادتیں اور خوبیاں اچھی ہیں۔ صحیح مسلم...
فوائد ومسائل:
(۱)بہترین اسلام سے مراد ہے کہ اسلام میں کون سی عادتیں اور خوبیاں اچھی ہیں۔ صحیح مسلم میں ہے کہ کون سے مسلمان اچھے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ کن خوبیوں کو اپنا کر انسان اچھا مسلمان بن سکتا ہے؟
(۲) کبھی کسی دوسری چیز کو بہترین اسلام قرار دیا تو یہ تضاد نہیں مختلف لوگوں اور حالات کے اعتبار سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سوال کے مختلف جوابات دیے ہیں۔
(۳) یہ حکم اگرچہ عام ہے لیکن کافر اس سے مستثنیٰ ہیں۔ انہیں سلام میں پہل کرنے سے روکا گیا ہے۔ ایک روایت میں خاص لوگوں کو سلام کہنا قیامت کی نشانی بتایا گیا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1013