🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)خلوق سے مراد وہ زعفرانی خوشبو ہے جس کا رنگ نمایاں ہوتا ہے۔ یہ عورتوں کے لیے...
فوائد ومسائل:
(۱)خلوق سے مراد وہ زعفرانی خوشبو ہے جس کا رنگ نمایاں ہوتا ہے۔ یہ عورتوں کے لیے جائز اور مردوں کے لیے ناجائز ہے۔ تاہم اگر اس کا رنگ نہ ہو اور خوشبو زعفران کی ہو تو کوئی حرج نہیں۔
(۲) کسی شخص سے اللہ کی رضا کی خاطر ناراض ہونا اور اس سے کلام نہ کرنا جائز ہے۔ لیکن اس سے قطع تعلقی اگر دین سے مزید دوری کا باعث بنے تو پھر اس سے قطع تعلقی کی بجائے تعلقات استوار رکھتے ہوئے اس کی راہ نمائی کرنی چاہیے۔
(۳) ایمان کی نشانی یہ ہے کہ انسان کو معصیت اور اہل معصیت سے نفرت ہو۔ لیکن یاد رہے کہ اس نفرت میں ذاتی معاملات کا عمل دخل نہ ہو کہ ظاہر یہ کیا جائے کہ مجھے اللہ کے لیے نفرت ہے جبکہ در پردہ ذاتی عداوت ہو۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1020