🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)جب ایک سے زیادہ لوگ کسی جگہ پر موجود ہوں تو ایک آدمی کو خصوصی طور پر...
فوائد ومسائل:
(۱)جب ایک سے زیادہ لوگ کسی جگہ پر موجود ہوں تو ایک آدمی کو خصوصی طور پر سلام کہنا اور باقی لوگوں کو نظر انداز کر دینا درست نہیں۔ تاہم عام سلام کے بعد کسی خاص کو سلام کہنا جائز ہے۔ مخصوص سلام کرنے والے کو بطور تنبیہ جواب نہ دینا جائز ہے۔
(۲) حدیث میں مذکور دیگر قیامت کی نشانیاں بھی پوری ہو چکی ہیں۔ قطع رحمی عام ہے اور خواتین تجارت میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کی تگ و دو کر رہی ہیں۔ اور علم کتابوں اور کمپیوٹر کی صورت میں مشرق و مغرب میں پھیل چکا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1049