الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)سیدہ زینت بنت جحش رضی اللہ عنہا سے شادی کرنے کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم...
فوائد ومسائل:
(۱)سیدہ زینت بنت جحش رضی اللہ عنہا سے شادی کرنے کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ولیمے کی دعوت کی تو کچھ لوگ کھانا کھا کر باتوں میں مشغول ہوگئے اور کافي دیر تک بیٹھے رہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حیا کی وجہ سے انہیں یہ بھی نہ کہتے کہ وہ چلے جائیں اور اذیت محسوس کر رہے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے پھر پردے کی آیات نازل فرمائیں اور دوسروں کے گھر دعوت کھانے کے آداب بھی ذکر کیے۔
(۲) نزول حجاب کے دیگر بھی اسباب تھے جن میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خواہش بھی تھی۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1051