🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: مذکورہ بالا دونوں روایات کا مطلب یہ ہے کہ والدہ سے بھی اجازت لے کر اس کے...
فوائد ومسائل:
مذکورہ بالا دونوں روایات کا مطلب یہ ہے کہ والدہ سے بھی اجازت لے کر اس کے پاس جانا چاہیے۔ اگر اجازت نہ لی تو ممکن ہے کہ والدہ اس حالت میں ہو جس میں وہ اسے دیکھنا پسند نہیں کرتا، مثلاً وہ کپڑے بدل رہی ہے اور یہ اچانک پہنچ جائے تو ایسی حالت میں اسے خجالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس لیے بہتر ہے کہ اجازت لے کر اندر جائے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1060