🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ تین دفعہ اجازت طلب کرنے کے بعد واپس آگئے اور...
فوائد ومسائل:
(۱)سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ تین دفعہ اجازت طلب کرنے کے بعد واپس آگئے اور اس کی وجہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان تھا کہ تین دفعہ اجازت طلب کرنے پر اگر تمہیں اجازت نہ ملے تو واپس چلے جاؤ۔ (صحیح البخاري، ح:۵۸۹۱)
(۲) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس حدیث کا علم نہیں تھا۔ جب انہیں حدیث کا علم ہوگیا تو فوراً تسلیم کرکے اپنی کوتاہی کا اعتراف کیا۔
(۳) اس سے معلوم ہوا کہ حدیث کے صحت اور ضعف کی چھان بین کرنی ضروری ہے۔
(۴) اس حدیث سے خبر واحد کے حجت نہ ہونے کی دلیل لینا حماقت ہے کیونکہ ایک سے زیادہ لوگ بیان کریں تب بھی وہ خبر واحد ہی رہتی ہے جب تک اس میں متواتر کی شرطیں نہ پائی جائیں۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دو کی بات قبول کرلی تو خبر واحد کا قبول کرنا ثابت ہوا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مزید تائید لانے کے لیے اس لیے کہا تاکہ لوگوں کو حدیث کے حوالے سے محتاط انداز اختیار کرنے کی ترغیب دیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1065