الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ان روایات سے معلوم ہوا کہ پہلے سلام، پھر اجازت طلب کرنی چاہیے۔ اگر کوئی شخص اس...
فوائد ومسائل:
(۱)ان روایات سے معلوم ہوا کہ پہلے سلام، پھر اجازت طلب کرنی چاہیے۔ اگر کوئی شخص اس کے برعکس کرے تو اسے احسن انداز سے تعلیم دینی چاہیے اور سلام سے پہلے اس سے گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔
(۲) دوسری روایت سے معلوم ہوا کہ ہر قسم کا علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے جو علم عطا کیا آپ کو وہی علم تھا جس کا اظہار آپ نے اس حدیث میں فرمایا کہ ہر چیز کا علم تو صرف اللہ کے پاس ہے اور اس کے علم کا کوئی احاطہ نہیں کرسکتا۔ خصوصاً پانچ چیزیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا، پھر آپ نے استشہاد کے طور پر قرآن کی آیت پڑھی۔
(۳) انسان کو ہمیشہ عاجزی والا رویہ رکھنا چاہیے اور اپنی ہر خوبی کو اللہ کا فضل سمجھنا چاہیے اور اظہار کرتے وقت یہ کہنا چاہیے کہ تمام خوبیوں کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1084