🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ان تمام روایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اجازت کا حکم اس لیے ہے کہ گھر میں...
فوائد ومسائل:
(۱)ان تمام روایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اجازت کا حکم اس لیے ہے کہ گھر میں مستورات کے علاوہ بسا اوقات انسان اس حالت میں ہوتا ہے کہ دوسروں کے سامنے اس ہییت میں نہیں آنا چاہتا یا گھر کی چیزیں بکھری ہوتی ہیں اور آدمی چاہتا ہے کہ اس صورت حال کا کوئی دوسرا شخص مشاہدہ نہ کرے۔ اگر نظر ڈال کر جھانک لیا تو پھر اجازت کا مقصد ہی فوت ہوگیا۔ اب کس چیز کی اجازت مانگی جارہی ہے۔
(۲) ایسے شخص کو اندر آنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تاکہ اسے عبرت ہو۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1091