الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ضمانت کا مطلب یہ ہے کہ اسے ایمانی، جسمانی ہر قسم کی سلامتی عطا ہوگی اور کسی...
فوائد ومسائل:
(۱)ضمانت کا مطلب یہ ہے کہ اسے ایمانی، جسمانی ہر قسم کی سلامتی عطا ہوگی اور کسی بھی حادثے سے محفوظ رہے گا۔ ہر قسم کے شر سے بچا رہے گا اور اگر اس حالت میں اسے موت آگئی تو اس کا خاتمہ ایمان پر ہوگا اور وہ جنت میں جائے گا۔ سبحان اللہ کتنا آسان کام اور کتنا بڑا اجر! اے اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرما۔
(۲) دوسرے لوگوں کی طرح اہل و عیال کو بھی سلام کہنا چاہیے، خصوصاً گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ تعالیٰ کے نام ”السلام“ کا ذکر نہایت خیر و برکت کا باعث ہے اور اس کا طریقہ السلام علیکم کہنا ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1094