🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)مطلب یہ ہے کہ مجلس میں اگر تھوک آجائے تو کسی کے سامنے نہیں تھوکنا چاہیے کیونکہ...
فوائد ومسائل:
(۱)مطلب یہ ہے کہ مجلس میں اگر تھوک آجائے تو کسی کے سامنے نہیں تھوکنا چاہیے کیونکہ اس سے بندے کی شخصیت مجروح ہوتی ہے۔ کسی رومال وغیرہ میں تھوک لے اور اگر زمین کچی ہو، فرش وغیرہ نہ ہو تو ہاتھ منہ کے آگے رکھ کر ایک طرف ہوکر تھوک لے اور ہاتھ کے ذریعے زمین پر پھینک کر اس کو جوتے وغیرہ سے مل دے اور اس پر مٹی ڈال دے تا کہ اس کا جرم نظر نہ آئے اور کسی دوسرے آدمی کے کپڑے وغیرہ کو نہ لگے۔
(۲) استغفار کے حوالے سے آپ نے تنبیہ فرمائی کہ اللہ کی وسیع رحمت کو محدود نہیں کرنا چاہیے کہ انسان صرف اپنے لیے مغفرت طلب کرے بلکہ تمام اہل ایمان کے لیے بخشش مانگنی چاہیے۔
(۳) اگر زمین پختہ اور فرش وغیرہ ہو تو اس پر تھوک پھینکنے کے بجائے کپڑے وغیرہ پر تھوک کر بعد ازاں اسے صاف کر لینا چاہیے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1148