🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: عربوں میں رواج تھا کہ وہ گھروں کے سامنے کھلی جگہ پر گلیوں میں بیٹھ کر گپ...
فوائد ومسائل:
عربوں میں رواج تھا کہ وہ گھروں کے سامنے کھلی جگہ پر گلیوں میں بیٹھ کر گپ شپ کرتے تھے کیونکہ گھروں میں خواتین ہوتی تھیں۔ یہ بیٹھکیں راستوں کے اوپر ہوتیں جس سے گزرنے والی خواتین کے لیے بھی مشکل پیدا ہوتی۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان چوراہوں پر بیٹھنے سے منع کیا تو صحابہ کرام نے اپنی مجبوری ظاہر کی کہ گھروں میں ہمارے پاس انتظام نہیں ہے اس لیے ہمیں اس کی اجازت مرحمت فرمائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مذکورہ آداب کے ساتھ وہاں مجلسیں جمانے کی اجازت دے دی۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1150