الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے معلوم ہوا کہ پنڈلیوں سے کپڑا ہٹانا خلاف مروت نہیں اور اگر کوئی شخص دوست...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے معلوم ہوا کہ پنڈلیوں سے کپڑا ہٹانا خلاف مروت نہیں اور اگر کوئی شخص دوست احباب کی مجلس میں ایسا کرتا ہے تو کوئی حرج نہیں۔
(۲) اس سے خلفائے ثلاثہ کا قطعی طور پر جنتی ہونا ثابت ہوا، اس لیے ان کے ایمان میں شک کرنے والا خود ایمان سے خالی ہے۔
(۳) بوقت ضرورت گھر پر چوکیدار مقرر کرنا جائز ہے۔
(۴) امام ابن مسیب رحمہ اللہ کے فرمان کا مطلب یہ ہے کہ اس حدیث کا عملی اظہار دنیا میں اس طرح ہوا کہ جس طرح وہ کنویں پر بیٹھے تھے اسی طرح قبروں میں بھی محو استراحت ہوئے۔
(۵) سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی بالکل صحیح ثابت ہوئی اور وہ جس آزمائش سے گزرے اس میں کامیاب ہوئے اور پھر ان کے بعد امت کا شیرازہ بکھر گیا۔ اور وہ اختلاف کا شکار ہوگئی۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1151