الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس حدیث کا بظاہر باب سے کوئی تعلق نہیں، تاہم اس میں آپ کا باہر جانا ثابت...
فوائد ومسائل:
(۱)اس حدیث کا بظاہر باب سے کوئی تعلق نہیں، تاہم اس میں آپ کا باہر جانا ثابت ہے اور پہلی حدیث میں بھی آپ کے باہر جانے کا ذکر ہے۔
(۲) اس سے آپ کی تواضع اور بچوں کے ساتھ شفقت اور لگاؤ کا پتا چلا، نیز سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی فضیلت بھی ظاہر ہوتی ہے۔
(۳) چھوٹے بچوں کو ہار وغیرہ پہنائے جاسکتے ہیں، تاہم سونا پہننا ہر صورت ناجائز ہے۔
(۴) حدیث کے ظاہری الفاظ سے ایسے لگتا ہے کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا گھر بنی قینقاع کے بازار میں تھا جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں۔ دراصل یہ روایت مختصر ہے مفصل روایت میں یہ ہے کہ آپ واپس آئے اور پھر فاطمہ کے گھر کے صحن میں تشریف فرما ہوئے۔ تفصیل کے لیے اس کتاب کی حدیث (۱۱۸۳)ملاحظہ کریں۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1152