الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی طرف جاتے...
فوائد ومسائل:
(۱)اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی طرف جاتے یا کسی سے بات کرتے تو پوری توجہ اس طرف ہوتی۔ ایسا نہیں تھا کہ آپ بات کسی سے کر رہے ہوں اور توجہ کہیں اور ہو یا چل کسی طرف رہے اور توجہ یا منہ کسی اور طرف ہو۔ اگر کسی طرف دیکھنا ہوتا تو مکمل مڑ کر دیکھتے۔
(۲) اس کے علاوہ آپ کی دیگر صفات کا ذکر بھی ہے کہ آپ کا قد زیادہ لمبا نہیں تھا بلکہ درمیانہ لمبا تھا۔ لوگوں میں کھڑے ہوتے تو دراز معلوم ہوتے۔
(۳) پاؤں زیادہ ٹیڑھا نہ تھا کہ تلوؤں میں زیادہ خلا ہو بلکہ معمولی سی گہرائی تھی۔ پاؤں کا زیادہ حصہ زمین سے مس کرتا تھا۔ اسی طرح آپ کے شانوں کا ذکر ہے کہ وہ چوڑے تھے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1155