🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: ابو جمرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حج تمتع کا ارادہ کیا تو لوگوں نے...
فوائد ومسائل:
ابو جمرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حج تمتع کا ارادہ کیا تو لوگوں نے مجھے منع کیا، چنانچہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا تو انہوں نے حکم دیا کہ کرلو۔ بعدازاں میں نے خواب میں دیکھا کہ کوئی شخص مجھے کہہ رہا ہے کہ تمہارا حج مقبول ہے اور عمرہ بھی قبول ہے۔ میں نے یہ خواب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سنایا تو انہوں نے مجھ سے خوش ہو کر کہا کہ اس کا حج و عمرہ قبول ہو گیا ہے۔ مجھے مذکورہ بات کہی۔ نیز معلوم ہوا کہ تخت پر بیٹھنا جائز ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1161