🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمہ کا پتا چلتا ہے کہ آپ...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمہ کا پتا چلتا ہے کہ آپ کس قدر حسن اخلاق کے حامل اور عظیم معلم تھے۔ ہر معلم کو آپ کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔
(۲) طلبہ کو چاہیے کہ وہ استاد کے ادب و احترام کو ملحوظ رکھ کر احسن انداز میں سوال کریں اور استاد کو بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا مشفقانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
(۳) استاد اگر طلبہ کو درس دے رہا ہو تو ایمان کے متعلق سوال کرنے والے کو، خصوصاً جب وہ نو مسلم ہو، خطبہ چھوڑ کر پہلے بتانا چاہیے۔
(۴) طالب علم اگر غیر مناسب وقت میں بھی علم سیکھنے آجائے تو برا محسوس نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے احکام الٰہی کی تعلیم دینی چاہیے۔
(۵) باب کے ساتھ تعلق اس طرح ہے کہ آپ کرسی پر تشریف فرما ہوئے اور کرسی بھی تخت ہی کی قسم ہے۔ اس سے تخت پر بیٹھے کا جواز ثابت ہوا خواہ دوسرے لوگ نیچے بیٹھے ہوں۔
(۶) مسجد میں کرسی وغیرہ رکھی جاسکتی ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1164