🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: اگر تین افراد ہوں تو ایک کو الگ کرکے سرگوشی کرنا درست نہیں کیونکہ شیطان اس کے...
فوائد ومسائل:
اگر تین افراد ہوں تو ایک کو الگ کرکے سرگوشی کرنا درست نہیں کیونکہ شیطان اس کے دل میں یہ وسوسہ پیدا کرسکتا ہے کہ یہ میرے خلاف بات کر رہے ہیں۔ اسی طرح اگر کوئی شخص کسی کے ساتھ علیحدگی میں کوئی بات کر رہا ہے تو کسی کے لیے جائز نہیں کہ ان کی بات سننے کی کوشش کرے۔ ایسا کرنا کبیرہ گناہ ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1167