الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ملامسہ یہ ہے کہ کوئی شخص کپڑا یا کوئی دوسری چیز اس طرح بیچے کہ خریدنے والا...
فوائد ومسائل:
(۱)ملامسہ یہ ہے کہ کوئی شخص کپڑا یا کوئی دوسری چیز اس طرح بیچے کہ خریدنے والا دیکھے بغیر صرف چھوئے اور خرید و فروخت پکی ہو جائے۔ اسی طرح منابذہ ایک دوسرے کی طرف دیکھے بغیر چیز پھینک دینا جبکہ اسے دیکھا نہ ہو اور پھینکنے ہی سے بیع پکی ہو جائے۔ یہ دونوں سودے منع اس لیے ہیں کہ ان میں مجہول انداز میں قیمت طے کی جا رہی ہے جس سے مشتوی یا بائع کو نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ غیر محسوس انداز میں مشتری یا بائع کی عدم رضا کی صورت ہے جو ٹھیک نہیں۔
(۲) صماء کے کئی مفہوم بیان کیے گئے ہیں۔ ایک تو وہ ہے جو حدیث میں بیان ہوا ہے کہ کپڑا اس طرح لینا کہ ایک کندھا ننگا ہو اور ایک مفہوم جو زیادہ راجح ہے وہ ہے کہ ایک ہی چادر اس انداز سے لی جائے کہ ہاتھ اس کے اندر بند ہو جائیں اسے ”بولی بکل“ بھی کہا جاتا ہے۔ احتباء یہ ہے کہ انسان اپنے سرینوں پر اس طرح بیٹھے کہ اس کے دونوں گھٹنے کھڑے ہوں اور ایک کپڑے کے ساتھ گھٹنوں اور کمر کو باندھا ہو اور کوئی دوسرا کپڑا علیحدہ سے شرمگاہ پر نہ ہو تو اس طرح ننگا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اس لیے اس طرح بیٹھنا منع ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1175