🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: احتباء کی تعریف گزشتہ احادیث میں گزر چکی ہے۔ اگر پورے جسم پر ایک ہی چادر ہو،...
فوائد ومسائل:
احتباء کی تعریف گزشتہ احادیث میں گزر چکی ہے۔ اگر پورے جسم پر ایک ہی چادر ہو، الگ سے شلوار وغیرہ نہ پہنی ہو تو پھر احتباء ناجائز ہے کیونکہ اس طرح ستر کھلنے کا اندیشہ ہے۔ تاہم اگر شلوار وغیرہ الگ سے پہنی ہو تو پھر کوئی حرج نہیں۔ حدیث میں دوسری صورت کا ذکر ہے۔ نیز معلوم ہوا کہ شلوار یا تہ بند ٹخنوں سے نیچے لٹکانا ہی تکبر ہے اور کسی نیک کام کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے کیونکہ معلوم نہیں اللہ تعالیٰ کو کون سی ادا پسند آجائے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1182