🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)امام، محدث یا استاد کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھنا جائز ہے۔ نیز یہ ادب و احترام...
فوائد ومسائل:
(۱)امام، محدث یا استاد کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھنا جائز ہے۔ نیز یہ ادب و احترام غیر شرعی نہیں ہے۔
(۲) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے غیر مناسب سوالات ہوئے تو آپ اس وجہ سے ناراض ہوئے اور آپ نے فرمایا:آج جو پوچھنا ہے پوچھ لو۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے معذرت کی۔
(۳) جہنم اور جنت دونوں اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں اور پیدا ہوچکی ہیں۔ جہنم نہایت ہولناک اور جنت نعمتوں کا گھر ہے۔
(۴) بعض حضرات اس سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عالم الغیب ہونے کی دلیل لیتے ہیں حالانکہ خود اس روایت میں اس کا جواب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضاحت فرما دی کہ یہ اس وقت تک ہے جب تک میں اس جگہ پر موجود ہوں۔ گویا یہ آپ کا معجزہ تھا۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1184