🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: بعض روایات میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس انداز سے لیٹنے سے منع...
فوائد ومسائل:
بعض روایات میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس انداز سے لیٹنے سے منع فرمایا ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ نے ان روایات کے درمیان یوں تطبیق دی ہے کہ منع اس صورت میں ہے جب ستر کھلنے کا خدشہ ہو اور اگر انسان محتاط ہو اور کسی قسم کی بے پردگی کا خدشہ نہ ہو تو اس طرح لیٹنا جائز ہے۔ بعض علماء نے کہا ہے کہ نہی کراہت کے لیے اور آپ کا فعل بیان جواز کے لیے ہے کہ ضرورت کے وقت جبکہ ستر کھلنے کا اندیشہ نہ ہو اس طرح چت لیٹنا اور ایک پاؤں دوسرے پر رکھنا جائز ہے، تاہم بہتر اور افضل یہی ہے کہ یہ انداز اختیار نہ کیا جائے۔ (شرح صحیح الادب المفرد)
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1185