🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: عبدالقیس کے وفد کی آمد صحیح احادیث سے ثابت ہے، تاہم اس روایت کی سند ضعیف ہے۔...
فوائد ومسائل:
عبدالقیس کے وفد کی آمد صحیح احادیث سے ثابت ہے، تاہم اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ کیونکہ اس میں یحییٰ بن عبدالرحمن عصری راوی غیر معروف ہے۔ صحیح حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشج رضی اللہ عنہ سے فرمایا:”تیرے اندر دو خوبیاں ہیں جو اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں۔ حلم وبردباری اور طبیعت میں ٹھہراؤ۔“ اسی طرح برنی کھجوروں کے حوالے سے وارد الفاظ بھی صحیح ہیں۔ (الصحیحة للألباني، ح:۱۸۴۴)
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1198