الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: انسانی زندگی کی بقا کھانے اور پینے میں ہے۔ ان کے بغیر زندگی ممکن نہیں۔ اسی طرح...
فوائد ومسائل:
انسانی زندگی کی بقا کھانے اور پینے میں ہے۔ ان کے بغیر زندگی ممکن نہیں۔ اسی طرح اسے گرمی، سردی اور دیگر حوادثات سے بچنے کے لیے ٹھکانے کی ضرورت ہے اور شیطان اور دیگر مخلوقات کے شر سے بچنے کے لیے کسی کی مدد بھی درکار ہے اور اگر یہ ساری چیزیں عطا کرنے والی کوئی ذات ہے تو وہ اللہ کی ہے۔ انسان کو یہ ساری چیز میسر آجائیں تو اس سے بڑا خوش نصیب کون ہے؟ اس لیے اسے اللہ کا شکر بجا لانا چاہیے۔ کتنے لوگ ایسے ہیں جو در در کے دھکے کھاتے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو صبح اس حال میں کرے کہ وہ اپنے گھر میں پر امن ہو، جسمانی طور پر بھی تندرست ہو اور اس کے پاس ایک دن کا کھانا بھی ہو تو وہ شخص ایسے ہے جیسے ساری دنیا سمیٹ کر اس کے گھر رکھ دی گئی ہو۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1206