🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چراغ تیل سے جلتے تھے اور جس دھاگے...
فوائد ومسائل:
(۱)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چراغ تیل سے جلتے تھے اور جس دھاگے سے آگ جلتی تھی چوہیا بسا اوقات اسے کھینچ کر گھر کو آگ لگا دیتی اور ایسا واقعہ ایک دفعہ آپ کی زندگی میں پیش بھی آیا جس وجہ سے آپ نے چراغ بجھا کر سونے کا حکم دیا۔ عصر حاضر میں بھی بجلی کے شارٹ سرکل کی وجہ سے کئی نقصانات ہو جاتے ہیں اس لیے بلب وغیرہ بند کرکے سونا چاہیے۔
(۲) ایک روایت میں دروازہ بند کرتے وقت بسم اللہ پڑھنے کا حکم ہے، نیز یہ اضافہ بھی ہے کہ شام کے وقت بچوں کو باہر نہ نکلنے دو کیونکہ اس وقت جن اور شیاطین زمین میں پھیلتے ہیں۔
(۳) برتنوں کو ڈھانک کر رکھنے یا الٹا کر دینے کی وجہ بھی دوسری احادیث میں ذکر ہوئی ہے کہ سال میں ایک رات میں ایک بیماری نازل ہوتی ہے۔ جو برتن کھلا ہو اس میں پڑ جاتی ہے۔ اس لیے برتن ڈھانک کر رکھنے چاہئیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1221