🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: گزشتہ اوراق میں حدیث ۵۷۱ کے تحت گزر چکا ہے کہ جب بارش ہوتی تو نبی صلی...
فوائد ومسائل:
گزشتہ اوراق میں حدیث ۵۷۱ کے تحت گزر چکا ہے کہ جب بارش ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم قمیص وغیرہ اتار دیتے تاکہ جسم پر براہ راست بارش پڑے۔ صحابہ کرام کہتے ہیں ہم نے عرض کیا:آپ ایسا کیوں کرتے ہیں تو آپ نے فرمایا:”کیونکہ یہ اپنے رب کے پاس سے نئی نئی آتی ہے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع میں ایسا کرتے۔ اس لیے بارش کا پانی بابرکت ہے۔ اس سے تبرک لیا جاسکتا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 1228